ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب میں باغیوں کی شیلنگ سے دو روسی فوجی معمولی زخمی

حلب میں باغیوں کی شیلنگ سے دو روسی فوجی معمولی زخمی

Sun, 06 Nov 2016 12:32:17    S.O. News Service

ماسکو،5؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حلب میں باغیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں دو روسی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شیلنگ حلب میں انسانی بنیادیوں پر امداد کے لیے دیے گئے وقفے کے دوران باغیوں کو نکلنے کے لیے دیے گئے ایک راستے کے قریب کی گئی۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے دیسی ساختہ بم اور مارٹر گولے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد فائر بندی کی نگرانی کرنے والے دو دیگر روسی فوجیوں کو بھی علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔


Share: